کاروار 11 / مارچ (ایس او نیوز) انکولہ تعلقہ کے ہارواڈ گھاٹ پر بائک اور بس کی ٹکر میں دیپیش نامی بائک سوار ہلاک ہوگیا۔ جبکہ سداپور میں پیش آئے حادثہ میں سہانا نامی طالبہ نے دم توڑ دیا۔
انکولہ میں ہوئے حادثہ میں دیپیش کی بائک کو وجیاپورا اور کاروار کے بیچ دوڑنے والی سرکاری بس نے ٹکر ماری تھی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ دیپیش کے سر میں گہری چوٹ آئی اور اس نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔
جبکہ سداپور تعلقہ کے پڈمبیل میں پیش آئے حادثہ میں سائیکل کھینچ کر لے جارہی ایک طالبہ کو بولیرو کار نے ٹکر ماری جس کے نتیجے میں سہانا نامی طالبہ کو شدید زخمی حالت میں علاج کے لئے اسپتال لے جایا گیا مگر وہ ر زخموں کی تاب نہ لاسکی اور دم توڑ دیا۔